Note: You will also need a four-digit passport-sized image and Prepare four photocopies of your simple computerized ID card in advance to carry out this method. Therefore, manage them as well. Because when you go to the social welfare office in the last step, you will paste these pictures in the social welfare form there. A 17-grade government officer (manager of National bank only NOT Private bank managers) should attest to the NADRA application form.
- Four Passport-sized Photograph
- Four Copies of CNIC or ‘B’ Form (for the applicant in case of less than 18 years old.)
- 1/Copy of Birth Certificate
- 1/Copy of Matriculation Certificate
حکومت
پاکستان نے معذور افراد کے لیے خصوصی شناختی کارڈ ایس سی این آئی سی جاری کیا ہے۔
معذوری
کا سرٹیفکیٹ اور خصوصی کارڈ حاصل
کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
جن
مراحل سے میں نے یہ مخصوص کارڈ حاصل کیا وہ
درج ذیل ہیں۔
یہ خصوصی کارڈ بنانے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
مرحلہ
نمبر ۱:
پہلے
مرحلے میں ، آپ میڈیکل بورڈ (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایم، ایس) کے سامنے پیش ہوں گے۔ جب
آپ اپنا میڈیکل چیک اپ) کرنے کے لیے جا ۓگے ، متعلقہ ہسپتال کا عملہ آپ کو میڈیکل چیک اپ کے دن اور تاریخ کے
بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ جب آپ معائنہ کے دن ہسپتال جائیں تو اپنا ایکسرے
اور ڈاکٹر کا نسخہ اپنے ساتھ لائیں۔ یاد رکھیں ، طبی معائنہ فارم فوٹو سٹیٹ شاپ میں
دستیاب ہے۔ (میں ہسپتال کے متعلقہ حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ میڈیکل چیک اپ فارم
ہسپتال کے اندر دستیاب ہونا چاہیے)۔ معذور افراد کو یہ فارم حاصل کرنے میں ایک بڑی
پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مرحلہ
۲ :
جب
آپ اپنا طبی معائنہ مکمل کر لیں گے ، اس وقت آپ دوسرے مرحلے میں پولی ٹیکنک اور
ووکیشنل کالجوں کا دورہ کریں گے۔ جب آپ نے ان دو متعلقہ کالجوں سے فارموں کی تصدیق
کر لیں تو اس کے بعد آپ۔
مرحلہ
۳:
تیسرے
مرحلے میں ، آپ آفس آف ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام جاۓ گے۔ وہاں آپ کو یہ مطلوبہ
فارم ، (یعنی کالجوں سے تصدیق شدہ فارمز، میڈیکل فارم اور مصدقہ فارم اس آفس میں) ، آفس
آف ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام میں جمع کرانے ہوں گے۔
مرحلہ
۴:
اس
کے بعد آپ چوتھے مرحلے میں سوشل ویلفیئر آفس جائیں گے۔ یہ تمام مصدقہ فارم وہاں جمع
کروائیں۔ باقی طریقہ کار آپ کو سوشل ویلفیئر آفس کا متعلقہ عملہ سمجھائے گا۔
آخری
مرحلہ:
ان
تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد تمام مصدقہ فارم قریبی نادرا آفس میں لے جانے چاہئیں۔
باقی طریقہ کار آپ کو نادرا آفس کا متعلقہ عملہ سمجھائے گا۔ یہ خصوصی کارڈ بنانے
کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ حکومت پاکستان یہ کارڈ آپ کو مفت میں فراہم کرے گی۔
برائے مہربانی اپنے نادرا سٹاف آفیسر کو مطلع کریں کہ مجھے یہ خصوصی معذوری کارڈ اسمارٹ
کارڈ کی شکل میں مہیا کیا جاۓ۔
نوٹ:
آپ کو چار عدد پاسپورٹ سائز کی تصویر کی بھی ضرورت ہوگی اور اس طریقہ کار کو انجام
دینے کے لیے اپنے سادہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی چار فوٹو کاپیاں پہلے سے تیار
کریں۔ لہذا ، ان کا بھی انتظام کریں۔ کیونکہ جب آپ آخری مرحلے میں سماجی بہبود کے
دفتر جائیں گے، تو آپ ان تصاویر کو وہاں سماجی بہبود کے فارم میں چسپاں کر دیں گے۔
17 گریڈ کے سرکاری افسر (صرف نیشنل بینک کے منیجر) کو نادرا کے درخواست فارم کی
تصدیق کرنی چاہیے۔
سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے ضروریات:
چار پاسپورٹ سائز کی تصویر۔
قومی شناختی کارڈ یا فارم 'ب' کی چار کاپیاں (درخواست گزار کے لیے 18 سال سے
کم عمر کی صورت میں)
1/پیدائش کا سرٹیفکیٹ کی کاپی۔
1/میٹرک سرٹیفکیٹ کی کاپی۔
نوٹ: (آپ کو یہ
خصوصی کارڈ ایک ہفتے یا چند دنوں میں موصول ہو جائے گا۔ اس خصوصی کارڈ پر وہیل چیئر کا لوگو بنا ہو گا)۔
0 Comments
Dear Visitors: Please do not enter any spam link in the comment box. Thank you!